جس آئی ایس آئی کا کوئی ایجنٹ آج تک پکڑا نہیں گیا ۔

 جس آئی ایس آئی کا کوئی ایجنٹ آج تک پکڑا نہیں گیا ۔







جس آئی ایس آئی نے سویت یونین کے بارہ ٹکڑے کرکے دریائے آمو کے اس پار پھینک دیا۔
جس آئی ایس آئی کے متعلق بھارتی سابق آرمی چیف بپن راوت اعتراف کرچکے کہ وزیر اعظم،آرمی چیف،سکریٹری دفاع ٹاپ سکریٹ میٹنگ سے فارغ ہو کر باہر آئے تو تب تک اندر کی باتیں سرحد پار پہنچ چکی تھیں۔
جس آئی ایس آئی سے متعلق پینٹاگون کے ترجمان کرنل ڈیوڈ لیپن نے کہا کہ ہم جانتے ہیں کہ افغانستان میں ہمیں مارنے والا بہت چالاک اور شاطر ہے۔
جس آئی ایس آئی نے را ،موساد، سی آئی اے وغیرہ کے کئی مشترکہ مشن ناکام کر ڈالے۔
جس آئی ایس آئی نے افغانستان میں راما اور را کی حفاظت میں بیٹھے اسلم اچھو،تاجو مری،رحیم مری جیسے دہشت گردوں کو دبوچ لیا ۔
جس آئی ایس آئی نے نیپال کھٹمنڈو سے لیکر بھوپال،چندی گڑھ،جے پور ،بنگلور،پونہ،چنائی سے شارجہ دبئی تک بھارتی خفیہ ایجنسی کے جاسوسوں کو دھول چٹائی۔
جس آئی ایس آئی نے خفیہ ایجنسیوں کی تاریخ میں سب سے بڑے رینک کے آفیسر کرنل کلبھوشن یادو کو دبوچنے سے لیکر رویندرا کوشک،ونود سانھی،گربخش رام،رام راج،سربجیت سنگھ تک درجنوں جاسوسوں کو دبوچ لیا۔
حیرت ہے اور پھر حیرت ہے
وہ آئی ایس آئی حامد میر کو گولیاں مارتی ہے اور نشانہ خطا جاتا ہے اور میر صاحب بچ جاتے ہیں۔
وہ آئی ایس آئی مطیع اللہ جان کی جان لینا چاہتی ہے لیکن
ناکام ہوتی ہے۔
وہ آئی ایس آئی اسد طور نامی ٹوٹل ایک تھپڑ کی اوقات کے بندے کے گھر میں گھستی ہے اور اس کی کہنی میں کہنی مار کر بھاگ جاتی ہے۔
وہ آئی ایس آئی مبشر زیدی،گل بخاری،وقاص گورائیہ کو مارنا چاہتی تھی لیکن یہ لوگ آئی ایس آئی کو سوتا چھوڑ کر امریکہ و یورپ بھاگ گئے۔
حد ہے اور بے حد ہے
آئی ایس آئی کے پاس اتنا وقت ہے کہ کل تک اسٹیشن پر جرابیں بیچنے والے دو ٹکے کے رپورٹروں کے خلاف آپریشن
"بازو توڑ " لانچ کرتی پھرے؟
بقلم فردوس جمال!!!

Post a Comment

0 Comments