پرندوں کی زندگی میں انسان کیلیئے 6 اسباق ہیں۔
1. یہ کبھی بھیک نہیں مانگتے—محنت اورجہد مسلسل سے اپنا اور بچوں کا پیٹ پالتے ہیں۔
2. یہ وقت کے بہت پابند ہوتے ہیں – ہم سے پہلے اٹھتے ہیں، وقت پر رزق کی تلاش میں نکلتے ہیں اور وقت پر واپس اپنے گھر لوٹتے ہیں۔
3. پرندوں میں کمال حد تک اتحاد اور تنظیم کا جذبہ پایا جاتا ہے- اکیلے اور بغیر کسی راہنما کے سفر بھی نہیں کرتے-
4. تمہیں کوئی پرندہ ذخیرہ اندوزی کرتا نظر نہیں آئے گا – کیونکہ یہ حریٖص نہیں ہوتے-
5. اور سب سے بڑھ کر یہ صابر اور توکل کرنے والی مخلوق ہے- جسکی کی گواہی پیارے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بھی دی- فرمایا - "جنت میں ایک ایسا گروہ داخل ہو گا جسکے دل پرندوں جیسے ہوں گے (یعنی صبر اور توکل کرنے والے)" ۔
6. آخری بات یہ کہ پرندے مسقل ایک جگہ یا مقام کے قیدی ہو کر نہیں رہتے-کسی جگہ کو جاگیر نہیں بناتے بلکہ جہاں رزق اور سازگار ماحول مل جائے وہیں ڈیرہ ڈال لیتے ہیں —
0 Comments
if you have doubt please let me know