گلگت بلتستان تشریف لانے والے سیاحوں کے نام پیغام !
گلگت بلتستان پاکستان کا سوئٹزرلینڈ ہے،یہاں ان دنوں بہار کی آمد آمد ہے،ملک بھر سے سیاح گلگت بلتستان کا رخ کر رہے ہیں خطے کے لوگ دیدہ و دل فرش راہ کئے اپنے معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہتے ہیں۔
ہم اپنے معزز مہمانوں اور سیاحوں سے چند گزارشات کریں گے تاکہ آپ کا یہ سفر خوشگوار ہو اور آپ کے چلے جانے کے بعد یہاں کے لوگ آپ سے متعلق اچھی رائی قائم کرے۔
گلگت بلتستان کی چونکہ اپنی مخصوص روایات ہیں اس بات کا خاص خیال رکھیں کہ اپنے ٹرپ کے دوران ان روایات کو پامال کرنے والی حرکتوں سے اجتناب کیا جائے۔
گلگت بلتستان میں بہو بیٹیاں اور بہنیں پردہ کرتی ہیں اور پورا لباس پہنتی ہیں لہذا یہاں کا سفر کرنے والی سیاح خواتین مناسب لباس کا انتخاب کریں۔
فوٹو گرافی کرتے ہوئے مقامی لوگوں کی پرائیویسی کا خیال رکھیں،گھروں میں جھانک تانک سے اجتناب کریں۔
کچھ سیاح سنی سنائی باتوں کی بنیاد پر ہوٹلوں میں شراب اور لڑکیوں کی ڈیمانڈ کرتے ہیں انہیں یہ بات معلوم ہونی چاہئے کہ گلگت بلتستان میں ہڈی پسلیوں کے جوڑ کا الگ سے کوئی خاص اسپتال نہیں ہے۔
پبلک مقامات پر مخلوط رقص اور ناچ گانوں سے اجتناب کیا جائے۔
سیاحتی مقامات ملک و قوم کا اثاثہ ہیں ان کی حفاظت ہم سب کی ذمہ داری ہے اس لئے ان جگہوں کو نقصان پہنچانے،گند پھینکنے،پھول توڑنے اور درخت کاٹنے سے اجتناب کیا جائے(حال ہی میں ٹک ٹاکروں کے ایک گروہ نے چیری کی شاخیں توڑی تھی جس سے مقامی لوگوں نے سخت خفگی کا اظہار کیا ہے)
معزز سیاح ! آپ کو بس ان چند ضروری باتوں کا خیال رکھنا ہے اس کے بعد یہاں کے لوگ آپ کو بہت تعاون کرنے والے،محبت دینے والے،خوش اخلاق ملیں گے
0 Comments
if you have doubt please let me know