افسوسناک خبر،چلتی گاڑی میں ماں اور بیٹی کیساتھ زیادتی
(ویب ڈیسک) دنیابھر میں خواتین اور بچوں سے زیادتی اور تشدد کے واقعات میں ہر روز اضافہ ہورہا ہے،اسی طرح کا ایک واقعہ بھارتی ریاست اتر کھنڈ کے علاقے روڑکی میں پیش آیا جہاں خاتون اور اس کی6سالہ بیٹی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنادیا گیا۔
پولیس کے مطابق خاتون پیرن کالیار سے اپنی بیٹی کے ہمراہ رات کے وقت گھر کی طرف جارہی تھی کہ راستے میں ایک شخص جس کی شناخت ’’سونو‘‘ کے نام سے ہوئی ہے ، نے انہیں لفٹ دینے کی پیشکش کی ، سونو کے کچھ دوست بھی اس وقت گاڑی میں موجود تھے،پولیس کا کہناہے کہ سونو اور اس کے دوستوں نے خاتون اور اس کی بچی کو چلتی ہوئی گاڑی میں جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا اور پھر نہرکے کنارے پھینک کر فرار ہو گئے ، مقدمہ درج کرلیا ہے ملزموں کو بھی جلد گرفتار کر لیں گے۔
خاتون کا کہناہے کہ وہ واضح طور پر نہیں بتا سکتی کہ گاڑی میں کتنے لوگ تھے ، اس نے بتایا کہ جو لڑکا گاڑی چلا رہا تھا اسے باقی دوست ’’سونو‘‘ کہہ کر آواز رہے تھے ۔
پولیس نےخاتون اور اس کی بچی کو روڑکی کے ہسپتال میں منتقل کر دیا جہاں ڈاکٹروں نے معائنے کے بعد جنسی زیادتی کی تصدیق کر دی ۔
0 Comments
if you have doubt please let me know