میری بزنس زندگی کا نچوڑ ہے جتنے بھی آپ تنگ ہو چار چیزیں مت کرنا ۔ ۔ ۔

 میری بزنس زندگی کا نچوڑ ہے جتنے بھی آپ تنگ ہو چار چیزیں مت کرنا ۔ ۔ ۔



1 ۔ ایک کسی کے ساتھ مشترکہ کاروبار مت کرنا چاہے آپ کا بھائی یا کوئی بھی رشتہ ہی کیوں نا ہو ۔
2۔ دوسرا جتنے بھی آپ تنگ ہو باہر ملک جاب کے لیے مت جانا مسلم ممالک میں تو بھول کر بھی مت جانا۔
3۔ تیسرا اگر آپ صرف سادہ تعلیم ایف اے بی اے ہی کرنا چاہتے ہیں تو ان پر وقت ضائع کرنے سے بہتر ہے کہ میٹرک کرتے ہی کوئی چھوٹا سا کاروبار شروع کردیں کاروبار کے ساتھ ساتھ پرائیویٹ ایف اے بی اے کر سکتے ہیں اگر کاروبار کے لیے بلکل بھی پیسے نہیں ہے تو آپ مارکیٹنگ کا کام شروع کردیں آپ ہول سیل کی مارکیٹ سے مختلف چیزیں لے اور ایک کلومیٹر کے اندر اندر جتنی دکانیں آتی ہے سب پر جائے مارکیٹنگ کریں اور چیزیں بیچ دیں اگر آپ ایک فریش اپ ببل کے پیکٹ ہی دکان والوں کو سیل کرنا شروع کردیں تو یہی کام آپ کو بہت ہوجانا
جتنا عرصہ آپ نے ایف اے بی اے کرنے میں ضائع کرنے ہیں
اتنے میں آپ کا ماڑکیٹ میں ایک نام اور ایک پہچان بن جانی ہے اپنا اخلاق اچھا کرلو اپ مارکیٹنگ کی دنیا کے بادشاہ بن جاؤ گے
اور جب ایف اے بی اے کرکے نوجوان نوکری کے لیے دھکے کھارہے ہونگے جب وہ پندرہ بیس ہزار کی نوکری کو ترس رہے ہونگے اُس وقت آپ اپنے کاروبار کے مالک بن کر سفید کپڑے پہن کر اُن سے ہزار درجہ بہتر زندگی گزار رہے ہونگے
ایک بات یاد کرنا دنیا میں کوئی بھی انسان جاب سے امیر نہیں بنا جو بھی بنا اپنے کاروبار سے بنا۔









4۔ چار: آپ شرم چھوڑ دیجیئے یہ مت سوچیئے لوگ کیا کہے گے کوئی بھی اپنا چھوٹے سے چھوٹا کام کرنے سے شرم مت کرنا لوگ تو صرف باتیں ہی کرتے ہیں ضرورت کے وقت کوئی کام نہیں آتا لہزا لوگوں کی پرواہ مت کریں وقت کو ضائع مت کریں ۔
یہ باتیں زندگی کا نچوڑ ہیں بہت دھکے کھائے یاد رکھو وقت پیچھے مُڑ کر نہیں دیکھتا آج اگر آپ جاب کی تلاش میں وقت ضائع کررہے ہیں تو چھوٹا سا اپنا کام کرنے سے شرماتے ہیں تو کل یہی وقت آپ کو ضائع کردے گا۔۔۔۔ ۔ ۔

Post a Comment

0 Comments