طالبات سے ہاتھ جوڑ کر التجا
باعث فخر یا ندامت۔ ۔ ۔ فیصلہ آپ کے ہاتھ میں
خدارا ہوش کے ناخن لیں اور زرا سوچیں
کتنے اچھے ہیں وہ مما پاپا۔امی ابو جو صرف و صرف آپ کے مستقبل کی خاطر آپ کو بڑے شہروں میں پڑھنے کے لیے بھیجتے ہیں۔
آخر کس لئے اپنی شہزادیوں کو اپنے سے دورکرتے ہیں اور ان کی تعلیم پر اپنا پیٹ کاٹ کر اور ضرورتیں محدود کر کے بے دریغ پیسہ خرچ کرتے ہیں؟۔
صرف اس لئے کہ آپ تعلیم حاصل کر کے کامیاب زندگی گزارنے کے قابل بنیں(رانی بن کرزندگی گزاریں)اور ان کافخربنیں۔
اپنے بارے میں نہ سہی،اپنے ماں باپ کاہی کچھ خیال کر لیں اور پلیز پلیز ان کا فخر بنیں۔
لاہور کے نجی ہسپتال میں لڑکی (م)کی لاش چھوڑ کر فرار ہونے والےنوجوان اسامہ کو پولیس نے سی سی ٹی وی
کیمرے کی فوٹیج کی مدد سےگرفتار کر لیا ہے۔
پولیس کے مطابق گجرات کی رہائشی لڑکی(م) گھر سے سوا لاکھ روپے رقم لےکر لاہور آئی تھی کہ اس نےیونیورسٹی کی فیس دے کر ڈگری حاصل کرنی ہے۔
مگر تلخ حقیقت یہ تھی کہ لڑکی(م) کی لڑکے اسامہ کی دوستی اور تعلقات تھے۔لڑکی حاملہ تھی۔ملزم اسامہ نے لڑکی کے اسقاط حمل کے لئے رقم کا بھی اسے خود ہی بندوبست کرنے کا کہا۔
لڑکی فیس کے بہانے گھرسے رقم لے کر لاہور آئی تواسامہ اس کا اسقاط حمل کرانے کے لئے ایک نجی کلینک لے گیا۔جہاں لڑکی کوبے ہوش کرنے کے لئے انتھزیا زیادہ دینے کے باعث وہ طبعیت بگڑنے سے ہلاک ہو گئی۔
جس پر اسامہ اسےکلینک سے اٹھا کر کار پرنواب ٹاؤن میں ہسپتال لے آیااور لڑکی کوہسپتال میں مردہ حالت میں چھوڑ کر رفوچکر ہوگیا۔
ہسپتال کے سی ٹی وی فوٹیج سے پولیس نے گاڑی اور ملزم کا سراغ لگاکر اسامہ کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کی تو تلخ سچ سامنے آگیا۔
دریں اثناء چند روزقبل ٹاؤن شپ میں نجی یونیورسٹی میں زیرتعلیم وہاڑی کی24سالہ طالبہ (الف)کی جانب سے مبینہ طور پرہاسٹل کے کمرے میں گلے میں پھندہ لے کر خودکشی کا افسوسناک واقعہ بھی پیش آیا تھا۔
زمہ دار کون ؟
والدین سے بھی گزارش ہے کہ وہ اپنی بچیوں پر نظررکھیں اوران کے ساتھ دوستی اور اعتماد کا رشتہ قائم کریں،تاکہ بچیاں انتہائی قدم اٹھانے سے گریز کریں۔
ورنہ خدانخواستہ پچھتاوا اور روگ کہیں عمربھر کا مقدر نہ بن جائے۔
0 Comments
if you have doubt please let me know