ممبر قومی اسمبلی وتحریک انصاف کے رہنما عامر لیاقت حسین کی نازیبا ویڈیو لیک ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اس وقت عامر لیاقت حسین کی ایک نازیبا ویڈیو خوب وائرل ہو رہی ہے، ویڈیو کے لیک ہونے کے بعد عامر لیاقت حسین ٹوئٹر کے ٹاپ ٹرینڈ میں شامل ہیں۔صارفین کی جانب سے سخت تنقید کی جا رہی ہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز عامر لیاقت حسین کی تیسری اہلیہ سیدہ دانیہ شاہ کی جانب سے ایک انٹرویو دیا گیا تھا، اس انٹرویو میں دانیہ شاہ کو بھی عامر لیاقت کی اس ویڈیو پر بات کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا،دانیہ شاہ نے دعویٰ کیا تھا کہ اُن کے پاس اس ویڈیو جیسے مزید ثبوت موجود ہیں جس سے وہ ثابت کر سکتی ہیں کہ عامر لیاقت نشہ کرتے ہیں۔ سوشل میڈیا پر عامر لیاقت حسین کی لیک ویڈیو نازیبا اور برہنہ ہونے کے
سبب استعمال نہیں کی جا سکتی۔ دوسری جانب سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی اس ویڈیو پر انٹرنیٹ صارفین برہم نظر آ رہے ہیں، انٹرنیٹ صارفین کا اِن غیر اخلاقی ویڈیوز کو لیک ہونے سے روکنے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔
0 Comments
if you have doubt please let me know