وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی محترمہ زرتاج گل وزیر سمیت ڈیرہ غازی خان

 ڈیرہ غازی خان :

وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی محترمہ زرتاج گل وزیر سمیت ڈیرہ غازی خان ڈویژن کے اراکین قومی وصوبائی اسمبلی کی ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال اور آر پی او کے ساتھ اجلاس منعقد ہوا۔وزیر مملکت زرتاج گل وزیر نے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ڈی جی خان ریجن کو نئی گاڑیوں سمیت وافر مقدار میں ایسے جدید وسائل فراہم کئے ہیں





جن سے پولیس کی کارکردگی میں مذید بہتری اور نکھار آئے گا،امن و امان کی بہتری اولین ترجیح ہونی چاہئے۔انہوں نے کہاکہ وزیر اعلیٰ کے وژن کے مطابق تھانوں میں قانون پسند عوام کے ساتھ مل کر کمیونٹی پولیسنگ کو مستحکم کیا جائے۔وزیر مملکت زرتاج گل وزیر نے ایڈیشنل آئی جی سے ڈی جی خان میں ماڈل پولیس اسٹیشن بنانے اور سخی سرور،رانی بازار و شہر مقامات کیلئے وویمن پولیس کی تعینات کا کہا اس موقع پر ایڈیشنل آئی جی نے فوری احکامات جاری کئے اور بہت جلد خواتین پولیس کی تعیناتی و ماڈل پولیس اسٹیشن کے قیام کو یقینی بنایا جائے گا وزیر مملکت نے مزید کہا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے سیاست سے پاک پولیسنگ کا وعدہ پورا کر


دیا ہے۔انہوں نے پولیس ورکنگ کی بہتری کے لئے بھی تجاویز دیں۔
ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب کیپٹن (ر) ظفر اقبال نے کہا کہ جنوبی پنجاب میں امن وامان کی صورتحال میں بہتری آ رہی ہے

Post a Comment

0 Comments