محمدحفیظ کاخودپرتنقید کےبعد وزیراعظم کی حمایت میں ایک اوربیان

 

محمدحفیظ کاخودپرتنقید کےبعد وزیراعظم کی حمایت میں ایک اوربیان







موجودہ سیاسی صورتحال میں عمران خان کو ہی وزیراعظم دیکھنے کے خواہشمند عام افراد کے ساتھ ساتھ مشہور معروف سیلیبرٹیز بھی ان کی کھل کرحمایت کررہی ہیں، قومی کرکٹرمحمد حفیظ کا شماربھی عمران خان کے انہی مداحوں میں ہوتا ہے جنہوں نے اپوزیشن کی تنقید کوکسی خاطرمیں نہ لاتے ہوئےایک بارپھرایساکیا ہے۔

گزشتہ دنوں قومی اسمبلی میں حکومت کےخلاف اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد مستردہونے پرحفیظ نےخوشی کا اظہار کرتے ہوئے عمران خان کومبارکباد دی تھی جس پرلیگی اورپی پی رہنماوں نے کرکٹرکو براہ راست تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

حفیظ نے اپنی ٹویٹ میں عمران خان کو حقیقی لیجنڈ قراردیا تھا جس پر پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما سعید غنی نے انہیں مشورہ دیا تھا، ‘کرکٹ کھیلو، ملک سے مت کھیلو’۔


اسی حوالے سے شاٰئع ہونے والی ایک خبرپرپنجاب اسمبلی میں خواتین کی مخصوص نشستوں پرمنتخب ہونے والی ن لیگ کی ایم پی اے حنا پرویز بٹ نے بھی محمد حفیظ کو قدرے سخت الفاظ میں کام سے کام رکھنے کا مشورہ دیا تھا۔

اپنی ٹویٹ میں حنا کا کہناتھا، ‘منہ بند رکھیں اور چپ چاپ کرکٹ کھیلیں۔۔ایک نااہل کو سپورٹ کرنے کی بالکل ضرورت نہیں۔۔ سیاست سے آپکا کوئی لینا دینا .نہیں



سعید غنی یا حنا پرویزبٹ کو کوئی جواب نہ دینے والے محمد حفیظ نے تنقید کی پرواہ کیے بغیرتازہ ویڈیو پیغام میں ایک بار پھرعمران خان کو اپنی بھرپور حمایت کا یقین دلایا ہے۔

حفیظ کا اپنے ویڈیو پیغام میں کہنا ہے، ‘ عمران بھائی آپ کو آپکی جرآت مندانہ کوشش اورایک میراتھن جدوجہد جوآپ نے پاکستان کے ان لوگوں کے خلاف کی جنہوں نے پاکستان کو بہت زیادہ نقصان پہنچایا، میں امید کرتا ہوں کہ آپ زندگی میں ہمیشہ کامیاب ہوں گے انشااللہ ، ہماری دعائیں آپ کےساتھ ہیں’۔


واضح رہے کہ 3 اپریل بروز اتوار کو قومی اسمبلی اجلاس میں ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے وزیراعظم عمران خان کے خلاف پیش کردہ اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کوغیر ملکی سازش قراردیتے ہوئے مسترد کردیا تھا

اپوزیشن نےسپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا تھا تاہم اسی روز چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمرعطا بندیال نے ساتھی ججزکےمشورے پرڈپٹی اسپیکرکی اس رولنگ پرازخود نوٹس لیا تھا اور یہ معاملہ اب عدالت میں زیرسماعت ہے۔





Post a Comment

0 Comments