اداکار سلمان خان کو اپنی فلم "رادھے ” فلاپ ہونے کا خدشہ؟ ریلیز کے ایک گھنٹے بعد لیک ہونے نے سلمان خان

 


siasat.pk اداکار سلمان خان کو اپنی فلم "رادھے ” فلاپ ہونے کا خدشہ؟ ریلیز کے ایک گھنٹے بعد لیک ہونے نے سلمان خان کی پریشانیاں بڑھادیں۔

کچھ روز قبل بھارتی اداکار سلمان خان کی فلم’ رادھے: یور موسٹ وانٹد بھائی‘ ریلیز کے ایک گھنٹے بعد ہی آن لائن پائریسی کے پلیٹ فارم پر لیک ہوگئی تھی اور بھارتیوں نے بجائے اوریجنل فلم دیکھنے کے ٹورنٹ سائٹس کے ذریعے لیکڈ کاپی 

ڈاؤن لوڈ کرکے مفت میں دیکھنا شروع کردی جس نے اداکار سلمان خان کی پریشانیاں بڑھادیں۔




اس پر اداکار سلمان خان نے لوگوں کو وارننگ دی ہے کہ اگر کسی نے ان کی فلم ’’رادھے، یور موسٹ وانٹڈ بھائی‘‘ غیرقانونی طور پر دیکھی تو اس کے خلاف کارروائی ہوسکتی ہے۔

سلمان خان نے گزشتہ روز انسٹاگرام اسٹوری پر ان تمام لوگوں کے لیے وارننگ بھرا پیغام جاری کیا ہے جو فلم ’’رادھے‘‘ کا پائیریٹڈ ورژن یعنی فلم کو غیرقانونی طور پر دیکھ رہے ہیں۔

سلمان خان نے لکھا کہ ہم نے آپ کو اپنی فلم ’’رادھے‘‘ کو 249 بھارتی روپے کی مناسب قیمت پر دیکھنے کی آفر کی لیکن اس کے باوجود چند پائیریٹڈ ویب سائٹس فلم ’’رادھے‘‘ کو غیرقانونی طور پر دکھارہی ہیں جو ایک سنگین جرم ہے۔ سائبر سیل ان تمام غیرقانونی سائیٹس کے خلاف کارروائی کررہا ہے۔

سلمان خان نے اپیل کی کہ براہ مہربانی اس غیرقانونی کام میں حصے دار نہ بنیں ورنہ سائبر سیل آپ کے خلاف بھی ایکشن لے گا۔

سلمان خان نے کہا کہ برائے مہربانی اس بات کو سمجھیں ورنہ سائبر سیل آپکے خلاف کارروائی کرے گا تو آپ مشکل میں پڑجائیں گے۔

دوسری جانب سلمان خان کی فلم رادھے کو انتہائی نیگیٹو ریوؤ مل رہے ہیں۔ موؤی کی معروف ویب سائٹ آئی ایم ڈی بی نے سلمان خان کی فلم کو 10 میں سے 1.9ریٹنگ دی ہے جبکہ بھارتی شائقین نے فلم کی سٹوری کو بکواس، پرانی اور گھسی پٹی قرار دیا ہے جبکہ 32 فیصد گوگل یوزرز نے فلم کو پسند کیا ہے۔

سلمان خان کی فلم نے پہلے روز 3 کروڑ سے زائد کا بزنس کیا جبکہ عام طور پر سلمان خان کی فلم پہلے دن باکس آفس پر 20 کروڑ سے زائد کا بزنس کرتی ہے۔ یادرہے کہ بھارت میں کرونا کی وبا کی وجہ سے لوگ سینما گھروں کا رخ نہیں کررہے جس کی وجہ سے فلم آن لائن بھارتی پلیٹ فارم زی 5 پر ریلیز کرنا پڑی۔

Post a Comment

0 Comments