معذرت کے ساتھ آج ایک بہت ہی تلخ حقیقت آپ کے سامنے پیش کر رہا ہوں
پلیز ایک بار ضرور پڑھنا
ایک کڑوا سچ اور ﺍﯾﮏ درخواست.
ہمارے معاشرے میں اپنے بیٹے یا بھائی کیلئے جب شادی کا رشتہ ڈھونڈا جاتا ہےتو :
1 لڑکی کی خوبصورتی،
2 لڑکی کی شرافت،
3 لڑکی کے کام کاج،
4 لڑکی کا رہن سہن،
5 لڑکی کی تعلیم،
6 لڑکی کا خاندان،
7 لڑکی کا جہیز،
8 لڑکی کا جائیداد میں حصہ،
9 لڑکی کی پیدائش سے اسکی جوانی تک کی ھسٹری جن کی گواہی شرط،
لیکن لڑکے کی صرف اسکی نوکری ہونا ہی بہت ھے، نہ شکل وصورت اہم، نہ کردار اہم، نہ چال چلن اہم، نہ اسکے دوست احباب اہم،
نہ اسکا گھر والوں سے رابطہ تعلق اہم، نہ اسکے عشق معاشقے اہم، بس ایک نوکری اسکے 100 عیبوں پر پردہ ڈال دیتی ہے_
اور المیہ تو یہ ہےکہ :
کسی کی بیٹی یا بہن کے گھر جب دیکھنے جاتے ہیں تو پہلے کہلوا بھیجتے ہیں کہ لڑکی دیکھنے آرہے ہیں وہاں لڑکی کے دل پہ کیا گزرتی ھے،
جو دل و دماغ میں مرتی تڑپتی دعائیں مانگتی سوچتی پاگل ہوتی ھے کہ :
کیا ہوگا؟
میں پسند آؤں گی یا نہیں؟
پسند نہ آئی تو لوگ کیا کہیں گے؟
پسند آ بھی گئی تو وہ لوگ کیسے ہوں گے؟
وہ لڑکا کیسا ھوگا؟ جیسے ھزاروں سوالات
اور
اوپر سے جہالت یہ کہ لوگ کسی کی بہن بیٹی کو بلاتے ہیں
ان کو چلنے کا کہا جاتا ھے جیسے منڈی میں بھیڑ بکریوں کو کچھ قدم چلا کر پسند کیا جاتا ھے
اسکے کمرے کو جاکر دیکھتے ہیں، انکے گھر کھا پی کر اور واپس ایک میسج بھیج دیتے ہیں کہ،
معاف کرنا ہمیں لڑکی پسند نہیں_
ایسے لوگوں کو تیل کی گرم کڑھائی میں ڈال دینا چاہئے_
ظالمو.....!
ایک نہیں 10 بار رشتہ نہ کرو پر
وہاں لڑکی دیکھنے کسی بہانے سے بھی جایا جا سکتا ھے
جب تک پسند نہ آئے رشتے کی بات نہ کیا کرو
وہ لڑکی ھے فرشتہ نہیں؟ پری نہیں؟
ایک سادہ سی معصوم سی انسان ھے، جس کے کچھ جزبات ھیں، کچھ خواب ھیں_ اسکی بھی کوئی عزت نفس ھے_
خدارا اپنے چاند سے بیٹوں کے لئے پریاں ضرور ڈھونڈیں
پر کسی کی بہن بیٹی کو عیب لگا کر نہیں، کسی کی آہ لے کر نہیں، کسی کی بددعا لے کر نہیں،
اچھی اور غریب لڑکیوں کو اپناؤ تاکہ
آپکے سبب کسی معصوم کی زندگی ہی سنور جائے،
اللہ پاک سب بہن بیٹیوں کے نصیب انکی سوچ سے زیادہ خوبصورت لکھ دے
اگر میری کسی بات یا عمل سے کسی بھائی یا دوست کو کچھ ناگوار گزرا ہو تو ان سے نہایت ادب و احترام سے معذرت_
0 Comments
if you have doubt please let me know