انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچ کے دوران انگلینڈ کی بیٹنگ جم چکی تھی

 انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچ کے دوران انگلینڈ کی بیٹنگ جم چکی تھی، سارا دن عمران خان اور سرفراز نواز باؤلنگ کرواتے رہے لیکن پارٹنرشپ نہ ٹوٹ سکی۔ پھر چائے کے وقفے کے بعد عمران خان نے نئی گیند لی اور حیران کن طور پر مدثر نذر کو گیند تھما کر کہا کہ اوور کرواؤ۔

کمنٹیٹرز سمیت پاکستانی ٹیم کے سب کھلاڑی حیران تھے کہ آخر نئی گیند مدثر نذر جیسے میڈیم فاسٹ باؤلر کو دینے کی کیا ضرورت تھی؟ سرفراز نواز نے غصے سے اپنا ہیٹ گراؤنڈ پر دے مارا اور پویلین چلا گیا۔
مدثر نذر نے اوور کروانا شروع کیا اور چھ گیندوں پر انگلینڈ کے تین آؤٹ کردیئے۔ اس پرفارمنس پر مدثر نذر کو گولڈن آرم کا خطاب بھی دے دیا گیا۔
اسی طرح بھارت کے خلاف میچ میں اوپنر رمیز راجہ آؤٹ ہوا تو عمران خان نے اچانک نوجوان کھلاڑی وسیم اکرم سے کہا کہ ون ڈاؤن بیٹنگ کیلئے جائے۔ سلیم ملک، میانداد سمیت سینئر کھلاڑی اس فیصلے پر خوش نہ تھے لیکن وسیم اکرم نے 26 گیندوں پر 46 رنز بنا کر پاکستان کا رن چیز آسان بنا دیا۔
مقصد کہنے کا یہ ہے کہ عمران خان ہمیشہ سے سرپرائز دیتا آیا ہے، اور اسے عمران خان کی خوش قسمتی کہیں یا چالاکی، اس کے غیر متوقع فیصلے ہمیشہ درست ثابت ہوتے آئے ہیں۔



آج شیخ رشید کو غیرمتوقع طور پر وزارت داخلہ دے دی گئی۔ یہ فیصلہ بھی عمران خان نے اپنی اسی افتاد طبع کے تحت کیا ہے جس کے تحت وہ کرکٹ میں ہمیشہ مخالفین کو پچھاڑتا آیا ہے۔ میرے خیال میں شیخ رشید ایک بہت اچھا وزیرداخلہ ثابت ہوگا کیونکہ اس کا مالی ریکارڈ نہایت شفاف ہے، اس پر کبھی کرپشن کا الزام نہیں لگا اور وہ زرداری اور شریف خاندان کے خلاف بغیر کسی دباؤ کے، کارروائیاں کرسکے گا۔
دوسری طرف اعجاز شاہ پر فوج کے کچھ طبقات کا دباؤ تھا جو نوازشریف اور زرداری کو رعایات دلوانا چاہتے تھے۔ اعجازشاہ کو اسی لئے تبدیل کیا گیا ہے۔
شیخ رشید کا ایک پرانا حساب بھی ہے جو اس نے جیو اور حامد میر سے چکانا ہے۔ آپ کو یاد ہوگا کہ 2010 کے آس پاس ایک ضمنی الیکشن میں شیخ رشید کھڑا ہوا تھا اور الیکشن سے ایک دن قبل حامد میر نے اس کے خلاف پروگرام کرکے اس کی ساکھ خراب کرنے کی کوشش کی۔
شیخ رشید نہ صرف کرپٹ سیاستدانوں کو بھی پٹہ ڈال سکتا ہے، بلکہ یہ میڈیا کو بھی ان کی اوقات پر رکھنا جانتا ہے

Post a Comment

0 Comments