اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پنجاب اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر دوست محمد مزاری نے بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ پنجاب اسمبلی کا عملہ میرے ساتھ تعاون نہیں کر رہاہے اور ہدایات پر عمل نہیں ہو رہاہے ۔
تفصیلات کے مطابق دوست محمد مزاری نے میڈیا پر آکر بیان دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب اسمبلی کا آرڈر آف دی ڈے میں نے جاری کیاہے ، جو کہ سپریم کورٹ کے حکم پر جاری کیا گیا ، میں ے اجلاس طلب کیا ، وکلاءسے بھی مشورہ کیا انہوں نے مشورہ دیا کہ اجلاس طلب کیا جائے ہمیں کورٹ کو جواب دیناہے ، آج اجلاس ملتوی نہیں کیا جائے گا اور کوشش ہو گی کہ وزیراعلیٰ کا انتخاب آج ہی ہو جائے ۔دوست محمد مزاری کا کہناتھا کہ پنجاب اسمبلی کا عملہ میری ہدایت پر عمل نہیں کر رہاہے اور تعاون سے انکاری ہے، میں اپنے فیصلے پر قائم ہوں ، عدالتی حکم پر میں نے یہ اجلاس طلب کیاہے اور میری کسی بھی جماعت کے ساتھ کوئی سیٹنگ نہیں ہو ئی ہے ۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز یہ اعلان سامنے آیاتھا کہ اپوزیشن کی توڑ پھوڑ کے باعث پنجاب اسمبلی کا اجلاس 16 اپریل تک ملتوی کر دیا گیاہے لیکن رات گئے ڈپٹی سپیکر نے آڈر جاری کیا جس کے تحت اجلاس آج ہی ہونا تھا تاہم ترجمان پنجاب اسمبلی نے الگ بیان جاری کیا کہ اجلاس نہیں ہو گا ، اس کشمکش میں ڈپٹی سپیکر خود میدان میں آئے اور انہوں نے صورتحال واضح کرتے ہوئے اہم بیان جاری کیاہے
0 Comments
if you have doubt please let me know