بابری مسجد کی جگہ نئی مسجد کی تعمیر کا نقشہ تیار
آیودھیا میں نئی بابری مسجد کی تعمیر کے لئے نقشہ تیار کر لیا گیا ہے اور امید ہے کہ آئندہ ماہ مسجد کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھ دیا جائے گا۔
بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل کرتے ہوئے حکومت نے مسلمانوں کی تنظیم "سُنی سینٹرل وقف بورڈ" کو پانچ ایکڑ زمین دے دی ہے۔ نئی مسجد کا نقشہ تیار کر لیا گیا ہے۔ سُنی وقف بورڈ نے انڈو اسلامک کلچرل فاوٗنڈیشن قائم کر دی ہے جو مسجد کی تعمیر کے تمام امور کی نگرانی کرے گی۔
نئی قائم ہونے والی فاوٗنڈیشن کے سیکریٹری اطہر حسین نے کہا کہ 26 جنوری یا 15 اگست کو نئی مسجد کا سنگ بنیاد رکھ دیا جائے گا۔ یہ دونوں تاریخیں ہندوستان کے لئے اہم ہیں۔ مسجد کے ساتھ ایک چھوٹا سا اسپتال بھی تعمیر ہو گا۔ مسجد کا نقشہ جدید طرز تعمیر کا حامل ہو گا۔
مسجد کی قریبی آبادیوں کے لئے ایک کمیونٹی کچن، میوزیم اور اسپتال بھی بنایا جا رہا ہے۔
تعمیر کی مسجد پر لاگت کا تخمینہ ایک کروڑ چالیس لاکھ ڈالر لگایا گیا ہے۔ اس مسجد میں بیک وقت دو ہزار لوگ نماز ادا کر سکیں گے۔
نئی مسجد کا نام ابھی تک طے نہیں کیا گیا ہے۔ اطہر حسین کا کہنا ہے کہ مسجد کا نام کسی بادشاہ یا فاتح کے نام پر نہیں رکھا جائے گا۔
بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے اس سال 5 اگست کو ایودھیا میں نئے رام مندر کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھ دیا تھا۔ ستمبر میں عدالت نے مسجد کی شہادت میں ملوث تمام افراد کو رہا کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔ عدالت کا کہنا ہے کہ مسجد کی شہادت کسی پیشگی منصوبہ بندی نہیں تھی۔
0 Comments
if you have doubt please let me know